ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیون پیٹرسن نے کرکٹ کو الوداع کہا

کیون پیٹرسن نے کرکٹ کو الوداع کہا

Mon, 19 Mar 2018 12:51:54    S.O. News Service

لندن،18؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے مایہ ناز بلے بازکیون پیٹرسن نے ہفتہ کو اپنے کرکٹ کیریئر کو مکمل طور الوداع کہہ دیا۔37 سالہ پیٹرسن نے سوشل میڈیا پر اس کی معلومات دی ۔افریقہ میں پیدا ہوئے 2008-09 میں مختصر وقت کے لئے انگلینڈ کی کپتانی سنبھالنے والے پیٹرسن کو 2014 میں کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اب قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔پیٹرسن نے اس کے بعد اپنا زیادہ تر وقت دنیا بھر میں مختلف کلب ٹیموں کی طرف سے کھیلتے ہوئے گزارا۔انہوں نے 104 ٹیسٹ میں 8,181رنز بنائے۔ پیٹرسن جب انگلینڈ کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے تھے تب ان کا نام دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک بلے بازوں میں آتا تھا۔پیٹرسن کی خوبی تھی کہ وہ تیزی سے رن بناتے تھے۔اس کے ساتھ ہی ان کا کھیلنے کا انداز بالکل مختلف تھا۔پیٹرسن کے لمبے لمبے چھکے لگانے کے انداز کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا۔پیٹرسن نے آئی پی ایل، بگ بیش لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ اور پاکستان پریمیئر لیگ میں بھی اپنا بدبہ قائم رکھا۔


Share: